معروف گلوکار علی نور پر خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

harasment%20ali%20nor.jpg


معروف گلوکار علی نور کو صحافی عائشہ بنت راشد نے ’وحشی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر ’جنسی ہراسانی‘ کے الزامات عائد کردیئے، عائشہ نے انسٹاگرام پر دونوں کے درمیان مبینہ واٹس ایپ میسجز کے سکرین شاٹس شیئر کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ بنت راشد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار علی نور کیساتھ ہونے والی مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے انسان ہیں۔ ہوائی اڈے جاتے ہوئے میری گاڑی میں جو کچھ بھی ہوا، وہ جنسی ہراسانی تھا۔

صحافی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی شناسائی تھی مگر گلوکار کا رویہ عائشہ بنت راشد کے ساتھ نامناسب تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نوری کے بھائی علی حمزہ کے ساتھ ساتھ ڈرمر کامی پال (جو نوری بینڈ سے وابستہ ہیں) کے لیے اپنے احترام کی وجہ سے عوامی طور پر الزامات کے ساتھ سامنے نہیں آنا چاہتی۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے ڈرمر کامی پال سے اپنی دوستی ختم کردی کیونکہ انہیں اپنی زندگی میں ایسے لوگوں کو رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جو ہراساں کرنے والوں کے ساتھ دوستی رکھیں۔

اسکرین شاٹس میں عائشہ کو نور کا مبینہ جواب بھی نظر آتا ہے جس میں وہ اس کے “گنہگار” ہونے کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ خود سے نفرت کرتے ہیں۔

خاتون صحافی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے کے بعد نور نے بظاہر اپنی اہلیہ کے فون نمبر سے عائشہ سے رابطہ کیا۔

1052340_5578611_makl_updates.jpg


ان اسکرین شارٹس میں کتنی صداقت ہے اس کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم علی نور نے انسٹاگرام اسٹوریز میں عائشہ بنت راشد کے رویے کے شکوہ کیا اور ان کے دعووں کو بھی جھوٹا قرار دیا۔

علی نور نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ‘نانو’ کو لکھے گئے خط میں الزامات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے ویڈیو اور گانے کا ٹیزر اور ریلیز کی تاریخ ڈال دی لیکن جب میں یہ کر رہا تھا، مجھے اخبارات سے ایک پیغام ملا کہ مجھ پر عائشہ کی طرف سے می ٹو کا الزام لگایا گیا ہے۔

1052340_1177419_ali7_updates.jpg


علی نور نے اپنی اسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ کوئی ایسا نہ سمجھے کہ یہ سب ان کے آنے والے سنگل گانے کی مشہوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو نہ صرف جھوٹا قرار دیا بلکہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک طرح سے خواتین کو جلد ہمدردی بھی مل جاتی ہے۔

عائشہ بنت راشد کی جانب سے علی نور پر الزامات لگائے جانے اور گلوکار کی جانب سے انہیں مسترد کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر علی نور کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔