
پاکستان میں ٹی وی بنانے والے پہلے پلانٹ نے کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے پاکستان کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر 50 ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 سالوں میں کمپنی کی جانب سے ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو 1 لاکھ تک لے جایا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1467826994612113415
خیال رہے کہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے مقامی کمپنی آر اینڈ آر کے ساتھ مقامی سطح پر ٹی وی سیٹس کی تیاری کے لیے اشتراک کیا ہے، جس کے لیے مل کر پاکستان کا پہلا پلانٹ کراچی میں قائم کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10samtv.jpg