
زمبابوے کے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔
مفتی مینک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دورہ پاکستان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فنڈز اکھٹا کرتے اور اپنی این جی او (عبداللہ) کے تحت سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا "سب کچھ تباہ ہے! پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے"۔
اس سے قبل انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔
مفتی مینک نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔ واضح رہے کہ مفتی مینک پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ سندھ کے پسماندہ علاقوں میں پہنچے ہیں۔ جہاں سیلاب نے متاثرین کے گھربار بہا دیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mufti-menak-flood-in-pak.jpg