معروف فلپائنی ٹک ٹاکر نے اذان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

tiktokershahas.jpg

دبئی میں ایک مشہور ٹک ٹاکر نےاذان کی آواز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر فیونا نے اذان کی آواز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، 8 لاکھ ٹک ٹاکر فالورز رکھنے والی فیونا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔

انہوں نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں کلمہ پڑھنے کے بعد اپنے لیے 'زینت' نام کا انتخاب کیا۔

ایک انٹرویو میں نومسلم زینب کا کہنا تھا کہ میں تقریبا 8 سال سے بھی زائد عرصے سے یو اے ای میں مقیم ہوں، اس دوران میں اکثر و بیشتر مساجد سے گونجنے والی اذان کی آواز سے متاثر ہوئی، میں جب بھی اذان سنتی تھی مجھے بہت سکون محسوس ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اذان کے کلمات یاد بھی کیے جنہیں میں اکثر دہرایا کرتی تھی، اذان کی ہی وجہ سے مجھے اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی، مجھے اسلام قبول کرنے کیلئے کسی نے مجبور نہیں کیا، میرے اہلخانہ بھی میرے اس فیصلے پر خوش ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زینب کو دین اسلام کے بارے میں جاننے میں 20 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک فالورز رکھنے والے پاکستانی ٹک ٹاکر سلمان نے مدد کی، زینب اسلام قبول کرنے کے بعداسلامک سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہے اور قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ کچھ سورتیں حفظ بھی کررہی ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
زینب ہی ہوگا

نومسلم کہ نام اکثر اسلامی شخصیات کہ نام پر رکھے جاتے ہیں

حیران ہوں ان گمراہ لوگوں پر جو خاتون کے فیصلے پر نہایت بے شرمانہ طریقے سے اپنی ججمینٹس جاری کر رہے ہیں . ان لوگوں میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے . یہ معاملہ خالصتاً اللہ کریم اور زینب کے درمیان ہے جس نے الحمدللہ زنیب کا دل موڑ کر اسے روشنی دکھائی اور وہ دائرۂ اسلام میں داخل ہوئی . بے غیرت لوگ ان چیزوں کو سمجھ ہی نہیں سکتے، انہیں بس اپنی دنیاوی بکواس اور پھبتیوں سے غرض ہے
میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ زینب کو اپنے فیصلے پر ثابت قدم رکھے اور اسے دین و دنیا میں ترقیاں دے . آمین
 

Back
Top