معذور رکشہ ڈرائیور سے بھارتی بزنس ٹائیکون متاثر، اعلیٰ عہدے کی پیشکش

india-ds.jpg


نئی دہلی کے رہائشی ہاتھوں اور پیروں سے معذور رکشہ ڈرائیور کو بھارتی بزنس ٹائیکون نے کمپنی میں اعلیٰ عہدے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق معذور رکشہ ڈرائیور کو بھارتی بزنس گروپ ’مہندرا اینڈ مہندرا‘ نے ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔ بزنس ٹائیکون آنند مہندرا نے انٹرنیٹ پر رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو دیکھی اور اس کی بہادری سے متاثر ہوکر رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کروا دی۔

https://twitter.com/x/status/1475408386015612929
آنند مہندرا نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ وہ اس شخص کی بہادری سے متاثر ہوئے ہیں جو انتہائی جواں مردی سے معذوری کا مقابلہ کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک کمپنی مہندرا لاجسٹک کے اسٹاف کو اس شخص کو تلاش کر کے بزنس ایسوسی ایٹ کی نوکری دینے کی ہدایت کی۔
 

Back
Top