معاملہ حل نہ ہوا تو بہت خون خرابہ ہوگا

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
٢ روز میں معاملہ حل نہ ہوا تو بہت خون خرابہ ہوگا، شیخ رشید


ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
282994-SheikhRasheed-1409053300-323-640x480.jpg


پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو عمران خان کی حمایت کرنی چاہیئے، شیخ رشید فوٹو: فائل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئندہ 2 سے 3
روزمیں مسئلہ حل نہ کیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا اور ملک میں خانہ جنگی کا مقدمہ نواز شریف پر بنے گا۔

اسلام آباد میں پمز اسپتال میں زیر علاج تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گزشتہ روز کے بیان پر بہت خوشی ہوئی کیونکہ وہ معاملے کی سنگینی کو سمجھ رہے ہیں۔ ملکی معاملات کے حوالے سے رواں ہفتہ بہت اہم ہے۔ طاہر القادری اور عمران خان اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کے پاس اس معاملے کے حل کے لئے دو سے 3 روز ہیں اگر دوران مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو بہت خون خرابہ ہوگا اور ملک میں خانہ جنگی کا مقدمہ نواز شریف پر بنے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وہیں لوگ ہیں جنہوں نے انتخابات کے بعد 2،2 وزارتیں، گورنری اور اعلیٰ عہدے حاصل کرکے کمیشن کمایا ہے۔ جسے بھی عوام کے ساتھ رہنا ہے اسے عمران خان یا ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینا ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو عمران خان کی حمایت کرنی چاہیئے کیونکہ ان دونوں جماعتوں باہر نکلنے سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔
 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ٢ روز میں معاملہ حل نہ ہوا تو بہت خون خرابہ &#17

sabb saay barra PIMP beneficiary UCHAKA zai hai aur ussi ko wizaratain governery aur doosray loot maar khatam honi ki mirchain lagg rahi hai ,besharam bulli nassal
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ٢ روز میں معاملہ حل نہ ہوا تو بہت خون خرابہ &#17



فوجی کٹے ،تجھے الطاف چرسی کے مارشل لا لگنے کے بيان پر خوشی نہ ہوگی تو پھر اور کسے ہوگی ۔ تيرا تو مقصد ہی ايک اور فوجی ڈکٹيٹر کی آمد کا استقبال کرنا ہے ۔



 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
Re: ٢ روز میں معاملہ حل نہ ہوا تو بہت خون خرابہ &amp



فوجی کٹے ،تجھے الطاف چرسی کے مارشل لا لگنے کے بيان پر خوشی نہ ہوگی تو پھر اور کسے ہوگی ۔ تيرا تو مقصد ہی ايک اور فوجی ڈکٹيٹر کی آمد کا استقبال کرنا ہے ۔




I think Army iss liye aaram se tamsha dekh rahee hai kiun ke baad mei yeh Army per Ilzaaam nahi laga sakein and Army ko be pata hai ke they are defeated now they have no Moral status ... Army is not letting them to use Police power against protestors or else Army will intervene as phir koi option reh nahi jaaye gha unke pass.

It seems Army ne be politics kerna Seekh lika hai