
وزیر دفاع وسینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں 9 مئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو چیلنج کر دیا اس لیے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔
9 مئی والی ٹرانزیکشن کا حساب دینا ہو گا، یہ معاملہ منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ یا تو معافی مانگ لیں ورنہ سزائوں کے لیے تیار ہو جائیں، معافی نہیں مانگتے تو سزا ملے گی جیسے کہ کسی بھی ملک میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا امریکہ اپنے ملک میں فلسطین کے حق میں تحریک کو برداشت کر رہا ہے، برطانیہ ، فرانس اور ساری دنیا میں فلسطین میں قتل عام کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن چونکہ ان کی سٹیبلشمنٹ اسرائیل کے ساتھ ہے تو وہ ان لوگوں کو کرش کر رہے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مسلمان ہے لیکن اسرائیل کے خلاف مظاہرے پر پولیس بلا کر کہا کہ انہیں گرفتار کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک کی کوئی نہ کوئی ریڈلائن ہوتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ بے گناہوں کو رہائی ملنے چاہیے اور گناہگاروں کو قانون اور قاعدے کے مطابق مقدمات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے 2 ممبرز نے فلسطینی رومال پہنا ہوا تھا تو انہیں پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا گیا، ہر جگہ ریڈ لائن ہے تو ہم اپنی فوج کیلئے ریڈ لائن کیوں ڈرا نہیں کر سکتے؟
https://twitter.com/x/status/1788232462868349330
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں، وہ جس ادارے کے ترجمان ہیں وہ کہہ رہا ہے کہ کمیشن بنائیں تو میرا خیال ہے کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے اور 9 مئی کی تحقیقات مکمل کی جائیں۔ 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز میں جن لوگوں کے چہرے شناخت ہیں انہیں طلب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث سب لوگ کہتے ہیں کہ ساری ہدایات عمران خان کی طرف سے مل رہی تھی لیکن عمران خان تو مکرنے میں 5 منٹ نہیں لگاتا۔ عمران خان آج کچھ کہتا ہے، کل کچھ کہتا ہے اور پرسوں کچھ کہے گا؟ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے سارے ثبوت موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1788240694613618749
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16kahahjakasiifkfjj.png