معاشی و مالی بدحالی، امریکہ نے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروادی

10shhevbaz%20bidenayawwwwrn.jpg

امریکہ نے معاشی و مالی بدحالی کا شکار پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ یقین دہانی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ کے درمیان ملاقات میں کروائی گئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور پاکستان کے معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار کو بتایا کہ ہماری حکومت کو کمزور معیشت ورثے میں ملی مگر شدید مشکلات کے باوجود حکومت معاشی مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہم معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے معاشی اصلاحات متعارف کروارہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں کیپٹل مارکیٹ، توانائی کے شعبوں میں معاشی ترقی کیلئے اصلاحات جاری ہیں۔

اسحاق ڈار نے امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکراٹری کو حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور ان سے معیشت پر پڑنے والے اثرات اور نقصانات سے متعلق بھی بریفنگ دی اور حکومتی ترجیحات کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ہر قیمت پر پوری کرے گا۔

ملاقات میں امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکراٹری رابرٹ کیپروتھ نے اسحاق ڈار کو امریکہ کی جانب سے معاشی و مالی امور پر پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
What a religious statement by Issac Newton of Money Laundering.
جیسے عوام، ویسے حکمران
Iman Khan is wasting his time and now sacrificing his life as well for people who would sell him for pennies