
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو شدید مفلس حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں معاشی بحران کے شکار خاندان اپنا زیور اور دیگر قیمتی سامان فروخت کرنا شروع ہوگئے ہیں، جو خاندان اپنا زیور فروخت نہیں کرنا چاہتے وہ اسے گروی رکھوا کر قرض لے کر اپنی معاشی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیورات فروخت کرنے والے افراد میں ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو اپنا منگل سوتر بھی بیچنے پر مجبور ہیں۔
ممبئی کی رہائشی کویتا جوگانی بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں جو اپنی شادی سے قبل ملنے والے کنگن کوصرافہ بازار میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، کویتا جوگانی گارمنٹس کے شعبے سے منسلک ہیں جو لاک ڈاؤن کے بعد شدید متاثر ہوا ہے۔

کویتا گوجانی کے کاروباری حالات اتنے بحران کا شکار ہوگئے کہ ان کیلئے اپنے 15 ملازمین کی تنخواہیں اور گھردکان کا خرچہ نکالنا بھی مشکل ہوگیا ہے جس سے نکلنے کیلئے انہوں نے اپنے زیورات بیچنے کا راستہ اختیار کیا۔
انہوں نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا سوائے اس کے کہ اپنے زیورات بیچ دوں یہ کنگن میں نے اپنی شادی سے قبل آج سے 23 سال پہلے خریدے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8indiglod.jpg