
سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ امارا کیرتھی اتھکورالا نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنی جان لے لی ہے، انہوں نے چند روز قبل ایک مظاہر ے پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نے ملک میں جاری صدر مخالف مظاہروں کے دوران ایک موقع پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے تھے جس میں سے ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔
یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ امارا کیرتھی کو اکیلاپاکر گھیر لیا تاہم امرا کیرتھی نے خود کو بچانے کیلئے مظاہرین پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوکر قریبی عمارت میں چھپ گئے۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی دسترس میں آنے کے خدشے کے پیش نظر امارا کیرتھی نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی اور خود کشی کرلی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ ہے ، سری لنکن وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں صدر گوٹا بایا راجا بکسے کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے، صدر کے حامیوں اور مخالفین میں متعدد مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں 2 افراد کے ہلاک جبکہ138 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sril1n1k11.jpg