
صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک فرمائش کی جس کے پورا ہونے پر وہ خوب خوش بھی ہوئیں مگر اصل حقیقت بعد میں کھلی۔
تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے فرمائش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی او ر کہا کہ حکومت نے بلیوں اور کتوں کے کھانے کی امپورٹ پر پابندی کیوں عائد کی ہے؟ یہ درست مشورہ نہیں ہے، بلیوں اور کتوں کے کھانے کوئی لگژری آئٹمز نہیں ہیں بلکہ یہ ضروری اشیاء میں شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ان اشیاء پر سے پابندی ہٹائی جائے کیونکہ مقامی سطح پر ان جانوروں کیلئے کھانا یا فیڈ دستیاب نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1527540971654811648
غریدہ فاروقی نے یہ فرمائشی ٹویٹ انہوں نے 20 مئی کو کی تھی، آٹھ دن انہوں نے وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں حکومت نے چند اشیاء کی امپورٹ پر عائد پابندی کو اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا ، ان اشیاء میں جانوروں کے کھانے بھی شامل تھے۔
غریدہ فاروقی نے بغیر نوٹیفکیشن کو پورا پڑھے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم صاحب بلیوں اور کتوں کی فیڈ کی امپورٹ پر عائد پابندی اٹھانے کا بہت بہت شکریہ، یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، آپ نے لاتعداد بے زبان جانوروں کیلئے رحم دلی کا مظاہرہ کیا ہے، جزاک اللہ۔
https://twitter.com/x/status/1530508291994005507
غریدہ فاروقی اپنی خوشی میں نوٹیفکیشن کو صحیح سے پڑھنا بھول گئیں کیونکہ حکومت نے اس میں جانوروں کے کھانے سوائے بلیوں اور کتوں کی فیڈ کی امپورٹ پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ، جس کے مطابق بلیوں اور کتوں کے کھانے پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔
https://twitter.com/x/status/1530513211329585153