مصطفیٰ کمال کو دھاندلی کر کے جتوایا گیا: قادر خان مندوخیل

musftafa kamaal and qadir mandokhol elcc.jpg

ایم کیو ایم کے شرپسند عناصر مختلف پولنگ سٹیشنز میں گھس کر دھاندلی کرتے رہے: رہنما پیپلزپارٹی

ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جس پر بڑے سوالیہ نشان موجود ہیں اور متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی طرف سے دھاندلیوں کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔ کراچی سے منتخب ہونے والے 21 اراکین قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جس میں ایم کیو ایم کے 15 اور پیپلز پارٹی کے 6 اراکین شامل ہیں۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-242 سے ایم کیو ایم کی جیتی ہوئی نشست پر ری پولنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق NA-242 کی نشست پر الیکشن میں ناکام رہنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قادر خان مندوخیل نے الزام لگایا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کو اس نشست سے دھاندلی کر کے زبردستی کامیاب کروایا گیا، میرے حلقے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں متعدد امیدواروں کی طرف سے انتخابی عذرداریوں کی درخواستیں دائر کروانے کا سلسلہ جاری ہے، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قادر خان مندوخیل نے بھی الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے دوبارہ سے ری پولنگ کی درخواست کی۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے شرپسند عناصر مختلف پولنگ سٹیشنز میں گھس کر دھاندلی کرتے رہے۔
قادر خان مندوخیل نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا میرے حلقہ NA-242 سے مصطفیٰ کمال کو دھاندلی کر کے زبردستی کامیاب کروایا گیا۔ میرے حلقے میں بہت سے حساس پولنگ سٹیشنز تھے جس پر الیکشن کمیشن کو بار بار آگاہ کیا لیکن انتظامات نہیں کیے گئے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں NA-242 کراچی کے ایک پولنگ سٹیشن پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں قادر خان مندوخیل کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ NA-242 کے ریٹرننگ آفیسر نے توڑپھوڑ کیس کی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی، ان کی ویڈیو جعلی ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/musftafa kamaal and qadir mandokhol elcc.jpg

Aristo

Minister (2k+ posts)
دیلھو کہہ کون رہا ہے جو خود پولنگ اسٹیشن کا دروازہ تور کے اپنے غنڈوں کے ساتھ اندر داخل ہوا اور بیلٹ باکس تور ڈالے اس کی آپنی وڈیو وارل ہوئی پری ہے
 
barzi

Councller (250+ posts)
musftafa kamaal and qadir mandokhol elcc.jpg

مصطفیٰ کمال کو دھاندلی کر کے جتوایا گیا: قادر خان مندوخیل

ایم کیو ایم کے شرپسند عناصر مختلف پولنگ سٹیشنز میں گھس کر دھاندلی کرتے رہے: رہنما پیپلزپارٹی

ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جس پر بڑے سوالیہ نشان موجود ہیں اور متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی طرف سے دھاندلیوں کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔ کراچی سے منتخب ہونے والے 21 اراکین قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جس میں ایم کیو ایم کے 15 اور پیپلز پارٹی کے 6 اراکین شامل ہیں۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-242 سے ایم کیو ایم کی جیتی ہوئی نشست پر ری پولنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق NA-242 کی نشست پر الیکشن میں ناکام رہنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قادر خان مندوخیل نے الزام لگایا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کو اس نشست سے دھاندلی کر کے زبردستی کامیاب کروایا گیا، میرے حلقے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں متعدد امیدواروں کی طرف سے انتخابی عذرداریوں کی درخواستیں دائر کروانے کا سلسلہ جاری ہے، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قادر خان مندوخیل نے بھی الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے دوبارہ سے ری پولنگ کی درخواست کی۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے شرپسند عناصر مختلف پولنگ سٹیشنز میں گھس کر دھاندلی کرتے رہے۔
قادر خان مندوخیل نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا میرے حلقہ NA-242 سے مصطفیٰ کمال کو دھاندلی کر کے زبردستی کامیاب کروایا گیا۔ میرے حلقے میں بہت سے حساس پولنگ سٹیشنز تھے جس پر الیکشن کمیشن کو بار بار آگاہ کیا لیکن انتظامات نہیں کیے گئے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں NA-242 کراچی کے ایک پولنگ سٹیشن پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں قادر خان مندوخیل کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ NA-242 کے ریٹرننگ آفیسر نے توڑپھوڑ کیس کی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی، ان کی ویڈیو جعلی ہے۔
Form 45 dikha.nahi Tu b..d mara