مصر: دکان میں نماز پڑھتے ہوئے شخص کی سجدے کی حالت میں روح پرواز کر گئی

namaz.jpg


مصری نمازی سجدے کے حالت میں انتقال کرگیا۔۔۔

اللہ کو انسان کی کون سی ادا بھاجائے کہ اس کیلئے دنیا اور آخرت دونوں ہی آسان رہے، روح قبض ہونا ایک ایسا عمل جس کا سوچتے ہوئے ہی رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن مصری نمازی اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوا تو اللہ نے اسے اپنے پاس بلالیا، مصر میں ایک شخص کی اپنی دکان میں نماز پڑھتے ہوئے عین سجدے کی حالت میں روح پرواز کرگئی۔


دکان پر لگے سی سی ٹی فوٹیجز نے یہ لمحات قید کرلئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان کے اندر ایک شخص نماز ادا کر رہا ہے اور جب وہ رکعت کا دوسرا سجدہ ادا کرتا ہے تو اچانک سیدھا لیٹ جاتا ہے، انتالیس سالہ شخص سجدے کی حالت میں ہی دنیا سے کوچ کرگیا۔

https://twitter.com/x/status/1444566543174496257
سجدے کی حالت میں مرنے والے شخص کی احمد السید کے نام سے ہوئی،احمد السید شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا،ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ایسی خوبصورت موت پر رشک کیا، ساتھ ہی احمد کی مغفرت کی دعا کی،صارفین کا کہنا تھا کہ مرنا سب نے ہے لیکن ایسی موت ہر رشک ہوتا ہے۔
 

Back
Top