
مصر میں بیوی کی کپڑے چُرانے کی عادت سے نالاں شوہر نے اپنی بیوی سے طلاق کے لیے مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔
گلف نیوز کے مطابق کے مطابق 30 سالہ مصری شخص اپنی 22 سالہ بیوی سے نالاں ہے کیونکہ وہ عجیب و غریب عادت میں مبتلا ہے جس کے تحت وہ اپنی پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے اور واپس نہیں کرتی۔
شہری نے اپنی بیوی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
مصری شخص نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 22 سالہ بیوی جب گھومنے جاتی تھی تو پڑوسی خاتون کے کپڑے ادھار لیتی تھی لیکن پھر انہیں واپس نہیں کرتی تھی۔
شوہر نے اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس سے کپڑے واپس مانگیں گے تو وہ انہیں مارے گی۔ پڑوسن نے دھمکی دی کہ اگر اس شخص نے اپنی بیوی کو نہیں روکا تو وہ پولیس میں اس کے خلاف رپورٹ درج کرا دے گی۔
مصری شخص نے کہا کہ قانونی مسائل سے بچنے کے لیے میں نے انہیں نئے کپڑے خرید کر دیئے لیکن پھر بھی اہلیہ نے ان لوگوں کی پٹائی کردی۔
آخرکار اپنی بیوی کی ان ہی حرکتوں سے تنگ آکر شوہر نے اس کے خلاف مقامی عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کردیا ہے لیکن یہ کیس ابھی تک زیر التوا اور کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/divoce-egypt11.jpg
Last edited by a moderator: