
پیپر نقل کرتے ہوئے امتحان کی نگران کرنے والی خاتون ٹیچر نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا: میڈیا
دنیا بھر میں آئے روز دلچسپ واقعات ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا باعث بن جاتے ہیں، ایسے ہی ایک خبر مصر سے سامنے آئی ہے جہاں ایک رکن پارلیمنٹ فیکلٹی آف لاء کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نشوہ محمد رائف نامی مصری رکن پارلیمنٹ امتحان کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ واقعہ جنوبی مصر میں واقع یونیورسٹی میں آیا جس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نشوہ محمد رائف مصر کی خاتون رکن پارلیمنٹ ہیں جس سے دیگر اراکین پارلیمنٹ کا سر بھی شرم سے جھک گیا۔ نشوہ محمد رائف سائوتھ ویلی یونیورسٹی "انتساب" میں فیکلٹی آف لاء کے تھرڈ ایئر کے امتحانات دے رہی تھی اور ہیڈفون کے ذریعے پیپر نقل کر رہی تھیں۔ پیپر نقل کرتے ہوئے امتحان کی نگران کرنے والی خاتون ٹیچر نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا۔
رپورٹس کے مطابق امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر نشوہ محمد رائف اور امتحانات کی نگران یونیورسٹی پروفیسر کے درمیان ہاتھا پائی کی خبر بھی سامنے آئی، رکن پارلیمنٹ نے نگران پروفیسر پر حملہ کر کے انہیں مارا پیٹا۔ امتحان میں نقل کرنے اور نگران خاتون سے جھگڑا کرنے کے بعد وائتھ ویلی یونیورسٹی کی طرف سے خاتون رکن پارلیمنٹ کو اگلے امتحانی عمل سے باہر کر دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14niswaraif.png