مشی خان لائیو شو کے دوران سیلفی لیتے ہوئے صوفے سے گر گئیں،ویڈیووائرل

mishakh112h3.jpg

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان مشی خان کے ساتھ ان کے مارننگ شو کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

اداکارہ مشی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان لائیو شو کے دوران سیلفی لیتے ہوئےتوازن کھوجانے کے باعث اچانک صوفے سے زمین پر گر پڑتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی مشی خان اپنے مہمانوں کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے جھکتی ہیں، ان کا توازن بگڑ جاتا ہے اور وہ صوفے سے نیچے گر جاتی ہیں۔

قریب بیٹھا ایک شخص فوراً انہیں اٹھانے میں مدد کرتا ہے، جس کے بعد مشی خان ہنستے ہوئے واپس صوفے پر بیٹھ جاتی ہیں۔

مشی خان اس پورے معاملے کے دوران سوری کے الفاظ ادا کرتی رہیں جبکہ انہوں نے جذبات پر کنٹرول رکھا اور ہنستی رہیں۔

یہ واقعہ مشی خان کے مداحوں کے لیے مزاحیہ اور دلچسپ ثابت ہوا، اور سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں نے ان کے خوش مزاجی سے اسے سنبھالنے پر خوب داد دی۔کچھ نے اسے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ اسکرپٹ ہے اور اداکارہ جان بوجھ کر خود گری ہیں جبکہ کئی صارفین نے اسے حقیقیت مانتے ہوئے مشی خان کو خیال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔