مسکراہٹ دینے والے عمر شریف اداس کر گئے،انکی زندگی پر ایک نظر

261H43e.jpg


دنیا بھر کو ہنسانے والے سب کو روتا چھوڑ گئے،کامیڈی کنگ عمرشریف ہم میں نہ رہے

لیجنڈری فنکار اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف نے دنیا کے چہروں پر ہسنی بکھیری، آج یہ عظیم فنکار دنیا سے چلا گیا،وہ جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، اُنہیں علاج کیلیے امریکا منتقل کیا جانا تھا لیکن کیا نہیں جاسکے جرمنی میں ہی طبیعت خرابی کے باعث انتقال کرگئے۔


عمر شریف نے کئی دہائیوں تک کروڑوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں،19 اپریل 1955 کو کراچی میں پیدا ہوئے،کیریئر کا آغاز 1974 میں اسٹیج اداکاری سے کیا،بے ساختہ اداکاری، میزبانی، اچھوتا اور منفرد انداز عمر شریف کی پہچان بن گیا،

ان کا اصل نام محمد عمر تھا،شوبز میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام عمر شریف رکھ لیا،انیس سو اسی میں اسٹیج ڈراموں کو پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ریلیز کرنے کا اعزاز بھی عمر شریف کے پاس ہے۔

نوے کی دہائی میں جنوبی ایشیا کا کنگ آف کامیڈی خطاب دیا گیا،اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر،،،بے انتہا مشہور ہوا،اسٹیج ڈراموں میں عمر شریف کی جوڑی معین اختر کے ساتھ بہت مقبول رہی،عمر شریف نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت پوری دنیا بھر میں نام نام کمایا۔


انہوں نے ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،بے پناہ خدمات کے باعث حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا،اسٹیج اور تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔
 
Last edited: