
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی پالیسوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا مفتاح اسماعیل کیخلاف کاروائی پر غور کیا جارہا ہے۔
صحافی ثمر عباس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کے حکومتی معاشی پالیسیز کے خلاف بیانات نہ رکے تو پہلے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا جسکے بعد پارٹی رکنیت معطل ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1608004982107930624
جی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کو کئی بار پارٹی قیادت سے پیغام بھی بھجوایا گیا کہ وزیر خزانہ پر تنقید کرنے سے گریز کریں۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے حکومتی پالیسیوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کا سلسلہ نہ رکا تو پارٹی کی جانب سے پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
مفتاح اسماعیل کی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی رکنیت معطل ہو گی۔
سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بناکر بہت بڑی غلطی کی ہے، مفتاح اسماعیل بھٹک گئے ہیں، اب کیا کیا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1607809915724128257
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mifth1i1i11.jpg