مسلم لیگ ن کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟

22pmlnneexxtprirmemminister.jpg

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ وہ ہی دیں گے کوئی اور نہیں دے سکتا: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے استحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہو رہی، ایسا کہنے والا جھوٹ بول رہا ہے۔ 2018ء میں بھی یہ سارے لوگ اکٹھے ہوئے تھے اب کسی دوسری جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں تو اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں۔ ان لوگوں کا پانسہ اب پلٹ چکا ہے، آہستہ آہستہ انہیں اس بات کی سمجھ آ جائے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کی سیاست کے ساتھ کھلواڑ کیا اور انہی لوگوں نے بدتمیزی اور نفرت کی سیاست کو متعارف کروایا۔ ان کی خواہش تھی کہ یہ ملک کسی حادثے سے دوچار ہو جائے لیکن خود ہی حادثے سے دوچار ہو چکے ہیں۔ 2018ء میں جو کچھ ہوا تھا وہی اب ہو رہا تو ان لوگوں کو اعتراض ہو رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے پہلے پاکستان میں پہنچ جائیں گے۔

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ وہ ہی دیں گے کوئی اور نہیں دے سکتا۔ میاں صاحب نے انتخابات کیلئے پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے، انتخابات کے انعقاد سے 60 یا 90 دنوں پہلے تک وہ واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے اکثریت حاصل کر لی تو آئندہ ملک کا وزیراعظم وہی ہو گا جسے نوازشریف چاہیں گے۔ مسلم لیگ ن نے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ ہمیں کسی سے بھی انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے، ہمیں اپنے آپشنز کھلے رکھنے چاہئیں۔
 
ranaji

President (40k+ posts)
اگلا ہوگا
اب پتہ نہیں ساتھ میں دو گولیوں کے علاوہ اور کیا کیا ہوگا؟
 
khan0786

Senator (1k+ posts)
نوازشریف کی واپسی کی تاریخ وہ ہی دیں گے کوئی اور نہیں دے سکتا: وفاقی وزیر داخلہ

Kia baat hai 🤣 Akal Kee intahaa
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
22pmlnneexxtprirmemminister.jpg

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ وہ ہی دیں گے کوئی اور نہیں دے سکتا: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے استحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہو رہی، ایسا کہنے والا جھوٹ بول رہا ہے۔ 2018ء میں بھی یہ سارے لوگ اکٹھے ہوئے تھے اب کسی دوسری جگہ اکٹھے ہو گئے ہیں تو اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں۔ ان لوگوں کا پانسہ اب پلٹ چکا ہے، آہستہ آہستہ انہیں اس بات کی سمجھ آ جائے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کی سیاست کے ساتھ کھلواڑ کیا اور انہی لوگوں نے بدتمیزی اور نفرت کی سیاست کو متعارف کروایا۔ ان کی خواہش تھی کہ یہ ملک کسی حادثے سے دوچار ہو جائے لیکن خود ہی حادثے سے دوچار ہو چکے ہیں۔ 2018ء میں جو کچھ ہوا تھا وہی اب ہو رہا تو ان لوگوں کو اعتراض ہو رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے پہلے پاکستان میں پہنچ جائیں گے۔

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ وہ ہی دیں گے کوئی اور نہیں دے سکتا۔ میاں صاحب نے انتخابات کیلئے پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے، انتخابات کے انعقاد سے 60 یا 90 دنوں پہلے تک وہ واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے اکثریت حاصل کر لی تو آئندہ ملک کا وزیراعظم وہی ہو گا جسے نوازشریف چاہیں گے۔ مسلم لیگ ن نے انتخابات کیلئے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ ہمیں کسی سے بھی انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے، ہمیں اپنے آپشنز کھلے رکھنے چاہئیں۔
https://twitter.com/x/status/1667247104689856514