مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، آئی پی پی نے حلقوں، امیدواروں کی فہرست بنا لی

i[[,a;1j1j2.jpg


استحکام پاکستان پارٹی نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست بنا لی,ذرائع کے مطابق اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال پر مشتمل کمیٹی نے فہرست تیار کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی کو دی جائے گی,آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست دے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقوں کا تعلق پنجاب اور ایک کا کراچی سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے۔آئی پی پی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ ہم ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، 8 فروری 2024ءکو عام انتخابات ہوں گے، یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ آئندہ حکومت کون کرے گا،


آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ اس ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، بنیادی فیصلہ سازی نگران حکومتوں کا کام نہیں، یہ منتخب حکومت اور منتخب پارلیمان کا کام ہے، ہمیں جس حالت میں ملک ملا ہے اس سے بہتر حالت میں اگلی حکومت کو منتقل کر کے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سنٹر کی 24 گھنٹے علاقائی نشریات کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اس وقت انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان شاءاللہ 8 فروری 2024ءکو عام انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ اس ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، اس عمل تک پہنچنے کے لئے میری خواہش ہے کہ پی ٹی وی ملتان سنٹر اس خطے کے عوام کے حقیقی مسائل اور ان کی امنگوں اور خواہشات کو اجاگر کرنے کے لئے ان کی آواز بنے
 

Back
Top