مسلم لیگ ق نے بھی اپنے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کرنا شروع کردئیے

pmlq-ticket-aaa.jpg


چودھری سرور نے مسلم لیگ ق کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کر دیئے۔۔ گزشتہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے اڑھائی ہزار ارب روپے کو استعمال کیا ہوتا تو پنجاب میں ایسی صورتحال نہ ہوتی: چودھری سرور

مسلم لیگ ق کے پارٹی ٹکٹ چیف آرگنائزر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین اور چودھری شافع کے حکم پر مسلم لیگ ق کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کر دیئے ہیں۔ سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی طرف سے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو انتخابات کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلانے بارے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پارٹی امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرورکا کہنا تھا کہ ملک کے قرضوں بڑھنے کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین پر کوئی بھی شخص کسی حوالے سے بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔، ہمیں اقتدار ملا تو عملی طور پر کام کر کے دکھائیں گے کیونکہ ملک کے حالات بدلنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدار حاصل کرنے کی ہوس ہوتی تو کسی اور سیاسی جماعت میں چلا جاتا۔ گزشتہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے اڑھائی ہزار ارب روپے کو استعمال کیا ہوتا تو پنجاب میں ایسی صورتحال نہ ہوتی۔ ہمارے پاس مسائل کے حل کیلئے ایک مضبوط ٹیم موجود ہے جس سے پنجاب میں بڑا سرپرائز دیں گے۔ ہمارے تمام امیدوار اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو مضبوط کریں اور علاقائی طور پر اپنے دفاتر قائم کریں۔
https://twitter.com/x/status/1650846833206349825
اس موقع پر چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال کے دواقتدار میں گزشتہ حکومت نے صرف دعوے کیے لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔ مسلم لیگ ق صوبہ پنجاب کی متبادل قیادت کے طور پر میدان میں اتری ہے۔ ہمارے عوام کو جیسے رہنمائوں کی ضرورت تھی وہ نہیں ملے جس کے لیے ہمیں شہریوں کی ذہن ساری کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
چودری فراڈیا نیم مردہ یا زندہ لاش زومبی ویمپائر نامرے گا نا خون پینے سے باز آپے گا اسکے دل میں کلا ٹھوکا جانا چاہئے یہ گنجا سرور حرامی اس ویمپائر اور زومبی شجاعت کی ڈوبتی ہوئی کشتی پر اپنا وزن ڈال کر ُاور جلدی ڈبونے کی کوشش کرے گا
 

frustrated

Councller (250+ posts)
چودری فراڈیا نیم مردہ یا زندہ لاش زومبی ویمپائر نامرے گا نا خون پینے سے باز آپے گا اسکے دل میں کلا ٹھوکا جانا چاہئے یہ گنجا سرور حرامی اس ویمپائر اور زومبی شجاعت کی ڈوبتی ہوئی کشتی پر اپنا وزن ڈال کر ُاور جلدی ڈبونے کی کوشش کرے گا
Very few people can understand the speech of Ch. Shujaat. The poor man is very very ill. All the lotas translate his words according to their own agendas.