مسلمانوں اور پاکستانیوں کو فلموں میں غلط طور پر پیش کیا جاتا ہے، جمائما

3jemaimaggggg.jpg

معروف برطانوی فلم پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی میں مسلمانوں کی مثبت تصویر کم بلکہ زیادہ تر دہشت گرد اور خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

برطانوی میڈیا اسکائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں جمائما نے کہا ہے کہ ان کی اپنی فلم "وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ کافی حد تک ان کی اپنی زندگی سے متاثر ہے، اس کی کہانی ان 10 سالوں کا احاطہ کرتی ہے جو انہوں نے لاہور میں سابق شوہر عمران خان کے ساتھ گزارے۔

جمائما خان نے کہا کہ فلم یا ٹی وی میں مسلمانوں کی اچھی تصویر بہت ہی کم دکھائی جاتی ہے۔ بالخصوص پاکستانیوں کو تو دہشت گرد یا خودکش بمبار یا کسی منفی سرگرمی میں ملوث دکھایا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1621807960727887874
جمائمہ خان نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ ہوتی ہے۔ سفر کیلئے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔

ان کہا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے۔ اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے۔ اپنی فلم سے متعلق بتایا کہ یہ رواں ماہ 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کاش نانی چار سو بیس یہ فلم بناتی لیکن اسے تو پاکستان اور پاکستانیوں کو لُوٹنے سے ہی فرصت نہیں ہے
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
جب تک پاکستانیوں کی پاکستان میں عزت نہیں ہوگی' باہر کوئی عزت نہیں کرے گا۔
ویکی پیڈیا پر ارشد شریف کے پیج کی وجہ سے اسے بلاک کرنا نشانی ہے کہ ہمارے جرنیلوں اور مار چوروں کو اپنے دنیا میں نیک نامی کمانے کا شوق ہے۔
تو حضور اپکا یہ شوق ہم دنیا تو کیا پاکستان میں بھی ضرور پورا کرکے دکھائیں گے۔
 

Back
Top