
گوجرانوالہ میں عوام کے محافظ خود اپنی حفاظت کرنے میں ناکام رہے اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ کر اسلحہ و نقدی سے محروم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوجوانوالہ میں قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے اہلکاروں سے لوٹ مار کی 2الگ الگ وارداتیں پیش آئیں۔
پہلا واقعہ اسپیشل کرائم سین یونٹ کی وین میں سوار اہلکاروں کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے وین کو اسلحہ کے زور پر روکا اور وین میں موجود اہلکاروں سے اسلحہ و نقدی چھینی اور فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل کرائم سین یونٹ کی وین اس وقت گوجوانوالہ کے تھانہ فیروز والا کی حدود میں موجودتھی جب ڈاکوؤں نے اس کیا۔
دوسرا واقعہ گوجوانوالہ کے تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا، موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو نے پولیس کانسٹیبل کوروکا اورسرکاری اسلحہ اور نقدی چھینی اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے دونوں تھانوں میں وارداتوں کے مقدمات درج کرکے تفتیش شرور کردی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gujrrssag.jpg