مسرت جمشید چیمہ پر استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنے کیلئے شدید دباؤ

mushaiaahaha.jpg

مسرت جمشید چیمہ کی تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد بھی جان نہ چھوٹی، پہلے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے پھر انکے شوہر کو گرفتار کیا گیا اور اب انکے گھر پر پولیس کا دھاوا

گزشتہ روز پولیس کے گھر پر چھاپے پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ آج پھر 60 کے قریب پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں موجود افراد نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا. ہمارے گارڈ کو گرفتار کیا اور ہماری ویو اور لینڈ کروزر بھی ساتھ لے گئے۔اس کے علاوہ ہمارے گھر کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی اور اہلخانہ سے نہایت بدتمیزی کی گئی.
https://twitter.com/x/status/1678744606131859459
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے. بچوں پر نفسیاتی ٹارچر کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اہلکار آتے ہیں لیکن آج لوٹ مار والی روایت دہرائی گئی ہے. حکومت جس کا کام شہریوں کو تحفظ دینا ہے وہ باقاعدہ ڈاکہ زنی اور چوری پر اتر آئی ہے

صحافی جمال احمد کے ذرائع کے مطابق مسرت چیمہ انڈرگراؤنڈ ہیں جس پر وجہ ان پر شدید دباؤ ہیں۔انکے شوہر پہلے سے گرفتار ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ پر استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنیکا دباؤ ہے اور دوسرا ان پر دباؤ ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں ۔مسرت چیمہ نے یقین دہانی تو کرادی کہ وہ آئی پی پی کو عید کے بعد جوائن کریں گی لیکن وہ انڈرگراؤنڈ ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ کسی طور پر بھی وعدہ معاف گواہ نہیں بننا چاہتیں۔

واضح رہےکہ مسرت جمشید چیمہ اور انکے شوہر کو 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ انکے کاروبار بند کرادئیے گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے تنگ آکر تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
 

Back
Top