مسجد نبویﷺ سے وائرل ہونے والے بزرگ کی حقیقت سامنے آگئی

social-bazugrhaha.jpg


کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔جس میں وہ بزرگ ہاتھ میں عصا اٹھائے مسجد نبویﷺ سے باہر نکل رہے ہیں۔

ویڈیو میں بزرگ کے حلیے اور سادگی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے بزرگ کی شخصیت کو دیکھ کر کہا کہ حضور اکرمﷺ کے صحابہ کا انداز بھی ایسا ہی ہوتا ہوگا۔ ان کی داڑھی ، پگڑھی ، عصااور چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیر نے بھی اس بزرگ کو تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے لکھا کہ ان کے بارے میں میری رہنمائی کون کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1649378431564480516
اسکے بعد عرب میڈیا نے اس بزرگ کی کھوج میں لگ گیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق بزرگ شخص کا نام عبدالقادر بخش ہے اور وہ بلوچستان کے رہائشی ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ کے مطابق ان کے 5 بچے ہیں، ہم غریب ہیں اور مزدوری کرتے ہیں، انڈے اور لکڑیاں بیچتے ہیں، ہمارے پاس گھر بھی نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عبدالقادر بخش کے پاس فون بھی نہیں ہے اور انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں وائرل ہونے والی ویڈیو بھی اسی وقت دیکھی۔

انہوں نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں 15 سال سے مدینہ جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے، پھر میں نے اللّٰہ سے دعا کی کہ مجھ سے راضی ہو اور مجھے اپنے گھر بلا لے۔عمرہ کرنے کے بعد ان کی تمام پریشانیاں دور ہو گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عبدالقادر بخش اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

بزرگ عبدالقادر بخش کا کہنا تھا کہ میں بکریاں چراتا ہوں اور اسی طرح میں نے عمرے کے لیے پیسے جمع کیے، عیدالاضحیٰ پر میں نے اپنی تمام بکریاں بیچ دیں اور ان سے جمع ہونے والے پیسوں سے ویزا کے لیے درخواست دی۔
 

Back
Top