
وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ پہنچنے پر ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگانے والے اور مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے بدتمیزی کرنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو حرمت حرم نبوی کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر سعودی عرب میں سزا سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ پہنچنے پر ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگانے والے اور مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے بدتمیزی کرنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو حرمت حرم کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر سعودی عرب میں سزا سنا دی گئی ہے۔تین پاکستانی شہریوں کو 10، 10 سال اور دیگر 3 پاکستانیوں کو 8،8 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 6 پاکستانی شہریوں پر حرمِ مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوا تھا، مدینہ منورہ کی عدالت نے انس، ارشاد اور محمد سلیم کو حرمت حرم کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال کی سزا جبکہ خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو 8 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ 6 مجرموں کو 20، 20 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور مجرموں کے موبائل فونز بھی ضبط کر لیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے، بدتمیزی کرنے والے ان پاکستانیوں کو سعودی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ مدینہ پولیس کے ترجمان کے بیان کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد معاملہ مجاز حکام کو بھیج دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ان مجرمان نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ مدینہ میں مسجد نبویﷺ کی توہین کی تھی۔ مسجد نبوی کے صحن میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو پاکستانی شہریوں کی طرف سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان افراد نے پاکستانی وزرا اور دیگر ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرہ بازی بھی کی تھی، مریم اورنگزیب کے لئے نازیبا زبان استعمال کی گئی اور وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے اور دھکے دیئے گئے تھے۔ ان 6 مجرموں پر حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5saudisaza.jpg