مستعفی پی ٹی آئی اراکین کو قومی اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی؟

national-assmbly-pakistan-pti.jpg


مستعفی پی ٹی آئی رکن کا قومی اسمبلی میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، سابق حکمران پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کو قومی اسمبلی کے آڈیٹوریم میں داخل ہونے اور کارروائی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اراکین نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ان کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کی وجہ سےرکنیت کھو چکے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعے کے روز ان کی خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب معطل کر دیا ہے۔

ای سی پی کی جانب سے ان کی بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائینگ بھی معطل کر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔

کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد کے تین حلقوں میں شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات ہوں گے جن کا اعلان پہلے 16 مارچ کیا گیا تھا۔ کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے حلقے این اے 52، 53، 54 اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں واقع ہیں اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق اسلام آباد کے مذکورہ حلقوں پر نہیں ہوتا۔

ای سی پی نے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی مزید 27 نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے،اب تک ایک سو سے زائد نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو روک دیا گیا ہے۔ ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 جنرل نشستوں پر انتخابات اگلے نوٹس تک نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی پانچ خواتین ایم این ایز کی رکنیت بھی بحال کردی ہے۔ پانچوں خواتین ارکان کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ نے 20 فروری کو پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے لگ بھگ 30 ایم این ایز کے ڈی نوٹیفکیشن سے متعلق ای سی پی کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جس کھیت سے دہقان کو میسّر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو

علامہ محمد اقبال

سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی ہے
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
پی ٹی آئی کی تھرڈ کلاس سیاست ۔۔ یہ مشورے عمران کو دیئے گئے تھے کہ استعفے نہ دو ورنہ راجہ گدھ کو حزب اختلاف بنا کے اپنے مرضی کے فیصلے کرائینگے لیکن عمران کی جذباتی سیاست جو اس نے 2008 کو بھی الیکشنز میں حصہ نہ لیکر کیا تھا اسے لے ڈوبی۔ 2008 کے الیکشنز میں حصہ نہ لینے کیوجہ سے ساری قوم 18ویں ترمیم کی سزائیں اب بھی بھگت رہی ہے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Is ka asaan sa hal sub kay sub MNA national assembly jaein or darwazey tor kar ander dakhil ho jaein
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)

جس کھیت سے دہقان کو میسّر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو

علامہ محمد اقبال

سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی ہے
1 GHQ jalla do . Saab theek hoo jaie ga