
سانحہ مری میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا بھائی اور کزن بن کر میڈیا پر آنے والا شخص حقیقت میں فراڈیا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق 8 جنوری کو مری میں برفانی طوفان میں پھنسے دیگر سیاحوں میں ایک اسلام آباد پولیس کے ایڈیشنل سب انسپکٹر بھی شامل تھے جو اپنی پوری فیملی کے ہمراہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ایک شخص ان کا کزن اور بھائی بن کر مختلف ٹاک شوز میں شریک بھی ہوتا رہا۔
نجی ٹی وی چینل کے صحافی عمران محمد نے اس حوالے اپنی ٹویٹ میں اب یہ انکشاف کیا ہے کہ طیب گوندل نامی شخص جو مری میں اہلخانہ کے ہمراہ جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا کزن اور بھائی بن کر ٹاک شوز میں شریک ہوتا تھا حقیقت میں ایک فراڈیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل میں بطور ڈرائیور کے نوکری کرتا ہے اور خود کو صحافی ظاہر کرکے مختلف واٹس ایپ گروپس بھی چلاتا ہے، اس شخص پر الزام ہے کہ صحافت کی آڑ میں چھپ کر یہ لوگوں سے لوٹ مار میں بھی ملوث ہے۔
https://twitter.com/x/status/1483773036344004612
ایک اور صحافی ذولقرنین حیدر نے بھی اس خبر کی توثیق کی اور کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اس کو حراست میں کر تفتیش شروع کی ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1483777595506585608