
مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے،صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، ہزاروں سیاح پھنسے ہوئے ہیں، لوگ گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہزاروں گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرلئے، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مری میں امدادی کاموں کے لیے پاک فوج کی پانچ پلٹون طلب کر لی ہیں، جبکہ رینجرز اور ایف سی کو بھی کال دے دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے مری کے مقامی لوگوں سے بھی مدد مانگ لی،انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باعث شدید سردی میں انہیں خوراک کامسئلہ ہے، میری مری کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ان پھنسے سیاحوں کو گاڑیوں میں کمبل دیں خوراک مہیا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1479697477129281538
شیخ رشید نے بتایا کہ امید ہے کہ انتظامیہ رات تک برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں میں سے ایک ہزار گاڑیاں نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی،وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ بارہ گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد بھی ابھی تک راستے کھولے نہیں جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1479697521123344384
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے،حکومت پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے دے دیا،موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
https://twitter.com/x/status/1479697477129281538
مری کی صورتحال کے تناظر میں تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ریلیف کمشنر، ڈی جی ریسکیو 1122اور ڈی جی پی ڈی ایم کو ریسکیو سرگرمیوں کی ہدایت
دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں لیکن اب بھی سیکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں، اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔
ملک کے شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات میں برفباری اور بارش سے موسم شدید ہوگیا ہے، حسین نظاروں کی خواہش نے سیاحوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے،گلیات میں اب تک چھ سے سات فٹ برف پڑ چکی ہے،مین مری روڈ سمیت تمام لنک روڈز بند ہیں، مری میں تین فٹ تک برف باری ہوچکی ہے، ہوائیں چوبیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/surathaal.jpg
Last edited by a moderator: