
مری میں سڑک پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر مدد کرنے کے عوض پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ثاقب عباسی اور دیگر ساتھی مل کر سڑک پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے عوض بھاری معاوضہ بٹورتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم ثاقب عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے زیرِ استعمال جیپ بھی قبضہ پولیس میں لے لی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1480901153659445248
سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1480901165655146501
واضح رہے ک ایک سیاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں انتظامیہ سے اس شخص کی شکایت کی تھی جو سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں کی مدد کے عوض بھاری رقم وصول کرتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1480504638008741889
واضح رہے کہ 7 جنوری کو رات گئے مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی تھی جس سے 23 افراد گاڑیوں میں پھنسے رہنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11murreearrest.jpg