مریم کامیڈیا سیل چلانے،اشتہارات کنٹرول کرنےکااعتراف،لیگی رہنماؤں کی وضاحتیں

11marymfunds.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی نجی چینلز کو اشتہارات نہ دینے سے متعلق آڈیو لیک کے حوالے سے ن لیگ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی آڈیو کلپ اور اعترافی بیان کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہدایات پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، آڈیو پرانی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اشتہارات کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کی سطح پر ہی کیا جاتا ہے، مریم نے جرات سے سچ بولا ہے، مریم نے آڈیو کو تسلیم کیا ہے کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات ہی نہیں تھی، جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر سچ بولنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1463486193199366150
https://twitter.com/x/status/1463486198513549318
https://twitter.com/x/status/1463550330319343616
ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ مریم کی آڈیو پر طوفان برپا کرنے کے بجائے اس آڈیو کا جواب آنا چاہیے جس نے عوام کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کیں اور عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگایا، اس آڈیو کا حساب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور عوام مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دی گئی۔

منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید بھی کہتے رہے کہ مریم پارٹی اشتہارات کی بات کر رہی تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1463548092075159561
واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں نجی ٹی وی چینلز کو اشتہارات روکنے کے احکامات کی آڈیو منظر عام پر آنے سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ آواز میری اپنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل چلارہی تھی اور اسی وجہ سے میں نے چند چینلز کو حکومت کی جانب سے ملنے والے اشتہارات رکوانے کے احکامات جاری کیے تھے۔