
کیا مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کو بہانے بہانے سے چیری بلاسم اور بوٹ صاف کرنیوالا کہتی رہیں؟ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف سے اتنی تکلیف کیوں ہے؟ عمران خان ،شہباز شریف کو کبھی چیری بلاسم اور کبھی بوٹ صاف کرنے والا کہتا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1522633071077601280
مریم نواز نے مزید کہا کہ جس انسان نے ساری زندگی بوٹ صاف کیئے ہوں اس کو بوٹ صاف کے علاوہ کچھ نہیں آتا
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ مریم نواز بہانے بہانے سے خارنکال رہی ہیں، اسے اپنے چچا کے وزیراعظم اور کزن کے وزیراعلیٰ بننے کا رنج ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مریم نواز اپنے فوجی خود ماررہی ہیں تو کچھ نے کہا کہ مریم نواز تحریک انصاف کی 12 ویں کھلاڑی ہیں۔
صحافی طارق متین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نام لیکر شہباز شریف کو چیری بلاسم اور بوٹ پالش کرنیوالا کہہ کر مریم نواز بہانے بہانے سے خار نکال رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1522611462459568128
ڈاکٹر عرشین فاطمہ کا کہنا تھا کہ اسے کہتے ہیں سچ خود زبان پر آجانا
https://twitter.com/x/status/1522895257075175424
پلوشہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے ہی چاچا کو عمران خان کی بات دہرا کر بوٹ پالش اور چیری بلاسم کہتی ہے ۔۔۔ اس سے اپنا چاچا اور کزن وزیراعظم اور وزیراعلٰی بنا ہوا برداشت نہیں ہورہا
https://twitter.com/x/status/1522695967132295169
حسنین ملک نے تبصرہ کیا کہ اس عورت نے فتح گڑھ میں سب کو بتا دیا کہ چیری بلاسم اور بوٹ پالش کون ہے
https://twitter.com/x/status/1522632321584836611
گوہر بخاری نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز اپنے فوجی خود ہی ماررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522627439352029188
ارشد علی نے کہا کہ اصل میں مریم نواز جان بوجھ کر اپنی بھڑاس نکال رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1522625204320620546
شاہزیب ورک کا کہنا تھا کہ مریم نواز تحریک انصاف کی 12 ویں کھلاڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522614014198562816
دیگر سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کئے
https://twitter.com/x/status/1522680980229607424 https://twitter.com/x/status/1522633371188449280 https://twitter.com/x/status/1522620087567589376 https://twitter.com/x/status/1522629302029889539
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbaz1121.jpg