
صحافی احتشام کیانی نے کہا کہ مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کمرہ عدالت میں موجود صدیق جان نے مریم نواز کے تسبیح کر کے ججز کو پھونکیں مارنے کا ٹوئٹ کیا۔ جس پر ان کے وکیل نے سماعت رکوا کر شکایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طورپر مریم نواز نے دوران سماعت تسبیح کے دانوں پر کچھ پڑھا اور پھر ججز پر پھونک دیا۔ جسے دیکھ کر صدیق جان نے ٹوئٹ کیا جسے بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کر دیا۔
واقعہ سے متعلق احتشام کیانی نے لکھا کہ اس معاملے کو عدالت نے سنجیدہ نہیں لیا بلکہ عدالت کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی اور دوبارہ سماعت شروع کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1537369463883972608
مذکورہ معاملے پر لیگی رہنما پرویزرشید نے ٹوئٹ کیا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، عمرانی صحافی جھوٹ کی چوبیس گھنٹے چلنے والی فیکٹری آج اس وقت فوراً ہی بند ہوگئ جب وکیل عرفان قادر نے ججوں کی توجہ دلائی کہ صدیق جان نامی شخص عدالت میں کھڑا ہو کر مریم صاحبہ کے بارے میں جھوٹے ٹویٹ کر رہا ہے،جھوٹے نے فوراً ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1537366888946212864
اس کے بعد صدیق جان نے پھر ٹوئٹ کیا اور کہا کہ کیونکہ آپ نے کورٹ روم میں بیٹھ کر یہ ٹویٹ کیا ہے تو میں کورٹ روم میں کھڑے ہوکر کہہ رہا ہوں کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ مریم نواز صاحبہ تسبیح پر کچھ پڑھ کر ججز پر پھونک رہی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1537367007661899778
صحافی و وی لاگر صدیق جان نے مزید کہا کہ جہاں تک ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کی بات ہے تو آپ کی پارٹی کے ایک رہنما سے اچھا تعلق ہے، انہوں نے بڑے بھائی کے طور پر کہا اور ساتھ ہی مجھے لگا کہ دوران سماعت مجھے یہ نہیں لکھنا چاہیے تھا، باہر جاکر لکھنا چاہیے تھا، یعنی ججز کے احترام میں ڈیلیٹ کی، تو اب دوبارہ ٹویٹ کر دی ہے، ڈیلیٹ کروا لیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sdaj1111.jpg