مریم نواز کے ناروال جلسے سے متعلق دعوے پر دلچسپ تبصرے،فارم 47 کا حوالہ

maah1i1h2h3112211.jpg

کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناروال میں جلسہ کیا جس پر ن لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ یہ بہت بڑا جلسہ ہے، اس جلسے نے ناروال کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے ہونے کا ریکارڈ توڑدیا ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ ن لیگ آج بھی مقبول ہے

جبکہ پی ٹی آئی سپورٹرز اور رہنما اسے سرکاری ملازموں، پٹواریوں کا جلسہ کہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں سرکاری ملازموں، اساتذہ، بے نظیر انکم سپورٹ سے مستفید ہونیوالی خواتین کو لایا گیا ہے۔

ایک لیگی سپورٹر نے سوال کیا کہ نارووال میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے جلسے کو آپ 1000 میں سے کتنے نمبر دینگے؟؟
https://twitter.com/x/status/1891863964947993082
اس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا کہ 100 میں سے 1000 نمبر
https://twitter.com/x/status/1892226141433323951
مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ یہ تو الیکشن والے نمبر ہیں
https://twitter.com/x/status/1892234141438984478
تیمور جھگڑا نے فارم 47 اور فارم 45 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 45 میں سے 47 نمبر آئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1892396651463266428
ارم زعیم نے ردعمل دیا کہ میڈم کو نمبرز میں بھی لگتا ہے فکشن پسند ہے۔۔ فارم 47 والوں کی گنتی ایسی ہی ہے تو بُرا نا منایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1892234079820484639
مزمل اسلم نے تبصرہ کیا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ نے اپنی تعلیمی قابلیت سے ریاضی کے استادوں کو ایک دفعہ پھر شرمندہ کر دیا اور اپنے ناروال جلسے کو 100 میں 1,000 نمبر دے دئیے۰ لیپ ٹاپ کی تو میڈم کو ضرورت ہے
https://twitter.com/x/status/1892283383511703571
جہانزیب ورک نے اسے فارم 47 والا حساب کتاب قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1892440311437131799
اویس حمید نے تبصرہ کرتے ہوئے لکاھ کہ جب پولنگ سٹیشنز سے کُل ووٹوں کی تعداد سے زیادہ نواز شریف کے ووٹ نکل سکتے ہیں تو 100 میں سے 1000 نمبر کیوں نہیں آ سکتے؟ دنیا میں نیا میتھمیٹکس متعارف کرانے پر سکندر سلطان راجہ کو کم سے کم فیلڈز میڈل تو ملنا چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1892274085175955510 https://twitter.com/x/status/1892486748384493842
https://twitter.com/x/status/1892577852685525090
 
Last edited by a moderator:

Back
Top