
قانون دان اور تجزیہ کار سعد رسول نے کہا کہ مریم نواز شریف کے بیانیہ کو اس وقت بہت ٹھیس پہنچتی ہے جب وہ یہ کہتی ہیں کہ عمران خان بیماری کا بہانہ بنا کرعدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔
دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول کا کہنا تھا کہ جب مریم عمران خان کو یہ طعنہ دیتی ہیں تو ان کے پیچھے نواز شریف کی تصویر آویزاں ہوتی ہے جو پچھلے چار سال سے علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں اور واپس نہیں آرہے، مہربانی کرکے وہ یا تو نواز شریف کی تصویر ہٹادیں یا اپنا جملہ تبدیل کرلیں۔
ظل شاہ کی موت پر سیاست کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سعد رسول کا کہنا تھا کہ1970 کے بعد سے کم و بیش تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے شہداء یا کسی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے نام پر سیاست کی، یہ ایک بدقسمتی ہے، تلخ حقیقت یہ ہے کہ ظل شاہ اور ایسی دیگر تمام پراسرا اموا ت کی تحقیقات کبھی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پاتیں، اگرتحقیقات مکمل ہو بھی جائیں تو عدالتی نظام میں اتنی کمزوریاں ہیں کہ ملزمان بآسانی بری ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے ظل شاہ کے معاملے پر بھی ایسا ہی ہوگا، مجھے نہیں لگتا کہ اس معاملے میں ہم ظل شاہ کے اصل قاتلوں تک پہنچ پائیں گے، جس بھی وجہ سے ظل شاہ کی موت ہوئی اگر یہ وجہ سامنے نا آسکی اور ذمہ داروں کا تعین نا ہوسکتا تو پھر یہاں بھی وہی قانون لاگو ہوگا کہ جس مقتول کا قاتل نا ہو تو حاکم وقت اس کا قاتل ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saad-raasa.jpg