
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سےنائب صدر ن لیگ مریم نوز کیلیے استعمال کئے گئے الفاظ پر طوفان برپا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا صارفین لیگی رہنماؤں کی جانب سے خواتین کیلیے استعمال کیلیے نازیبا الفاظ کے پرانے کلپس بھی بطور ثبوت دکھارہے ہیں۔
صارف جہانداد خان نے کیپٹن صفدر کے پرانے کلپس شیئر کیے جس میں وہ بے دھڑک خواتین کیلیے غلط زبان کا استعمال کررہے اور ساتھ ہی اپنے کارکنوں سے حمایت بھی لے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1527978298092945410
صارف جہانداد خان نے لکھا کہ مریم نواز کے شوہر اپنے حلقے کی غریب خواتین کو نشانہ بنانے کے لیے جو غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں،وہ عمران خان کے کہنے سے 10 گنا بدتر ہے،یہ پچھلے 30 دنوں کے صرف 2 کلپس ہیں،لیکن ان خواتین کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا کیونکہ وہ طاقتور نہیں ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الفاظ پر طوفان کھڑا کرنیوالے مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کی اس زبان پر کیا کہیں گے،ایک پریس کانفرنس میں کیپٹن صفدر نے گالی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹ شیر کو پڑے اور نکلے بلے کو،کیپٹن صفدر نے گالی دی اور ساتھ ہین لیگی رہنما اور کارکن تالیاں بجاکر انہیں داد دیتے رہے۔
کیپٹن صفدر نے مزید کہا تھا کہ جو لوگ اپنی بیویاں پیش کرکے، اپنی بیٹیاں، بہنیں پیش کرکے عہدے لیں ان سے بڑا بے غیرت کون ہوگا،ایک اور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکی قادیانی ہو ، لڑکا مسلمان ہوتو نکاح نہیں ہوتا، اگر اولاد پیدا ہوجائے تو وہ ویسی ہی ہوتی ہے جو نکاح کے بغیر ہوتی ہے، یہ اولاد کیسی ہوتی ہے؟
کیپٹن صفدر باربا رمجمع سے پوچھتے ہیں جس پر مجمعہ گالی دیتا ہے کہ ایسی اولاد حرامی ہوتی ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدرریٹائرڈ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آگے توسوئمنگ پول کی سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں،کیپٹن صفدر نے مزید وضاحت بھی کی تھی۔
کیپٹن ر صفدر نے آنے والی فلموں میں کسی کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528280402565242880
https://twitter.com/x/status/1528287919219396609
https://twitter.com/x/status/1528113066553974784
https://twitter.com/x/status/1528147679020085248
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/safdar-awaan-bad-words.jpg
Last edited by a moderator: