
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تاریخ کی تصدیق کے بعد ولیمے کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعوت کی حتمی تاریخ 17دسمبر ہے۔
انسٹاگرام پر ایک میگزین کے اکاؤنٹ سے ان کے ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے یہ کارڈ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا ہے۔ وائرل کارڈ کے اوپر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف الرحمان کے نکاح کی تصویر بھی موجود ہے جب کہ کارڈ پر ولیمے کی تاریخ 17 دسمبر بھی درج ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران بھی جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق گفتگو کی جا چکی ہے جب دوران سماعت مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ پر سماعت رکھنے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں لینز بورو ہوٹل میں ہوا تھا جس کے بعد اس شادی کی تصاویر اور جنید صفدر کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jnn.jpg