
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر لیگی رہنماؤں کو ایک ایک ہزار افراد لانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے موقع پر ن لیگ کی جانب سے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں قیادت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگی قیادت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو ایک ایک ہزار کارکنان جمع کرکے استقبال کیلئے پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نمائندوں کو یونین کونسل کی سطح پر کارکنان کو متحرک کرنے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جنوری کے آخری ہفتے میں وطن واپس پہنچیں گی، مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز شریف 29 جنوری کی شام کو لاہور پہنچیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam11i1.jpg