
گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ کسی سے ان کی بات نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔
مریم نواز کی اس آڈیو لیک میں کسی شخصیت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میں میڈیا کو مینج کررہی ہوں، میرے ہاتھ کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟ میں آپ کے اوپر ڈیپنڈ کرتی ہوں، میں نہیں جانتی ابھی سیکریٹری انفارمیشن اور پی آئی ڈی سے بات کریں۔
اس آڈیو میں مریم نواز کا دھمکی آمیز لہجے میں مزید کہنا تھا کہ ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی۔
اس آڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے ہوئے ، سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا میڈیا واقعی منیج ہوگیا ہے اور ن لیگ کا بیانیہ پروموٹ کررہا ہے؟ اسی وجہ سے میڈیا اس آڈیو کو بلیک آؤٹ کرگیا؟ ضمانت پر رہا ایک خاتون کیوں سرکاری افسران پر حکم چلارہی ہیں؟
صدیق جان نے فوادچوہدری کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فواد صاحب آپ کے سوال پر مجھے حیرت ہوئی، کیا یہ پوچھنا بنتا ہے کہ کیا یہ ڈمی ہیں؟ ذرائع بتاتے ہیں کہ انہوں نے پچھلے ہفتے مشال ملک صاحبہ کے ساتھ جو پریس کانفرنس کی، اس پر ایک جگہ بیٹھ کر کہا کہ فضول پریس کانفرنس میں بیٹھنا پڑا "ان" کے کہنے پر۔
https://twitter.com/x/status/1530880514353143812
ملیحہ ہاشمی نے سوال اٹھایا کہ کیا عدالت اجازت دیتی ہےکہ ضمانت پر جیل سےباہر مجرمہ میڈیا کنٹرول کرے؟ ابھی ہاتھ بندھے ہیں تو یہ حال ہےکہ ڈان لیکس کرنےوالے آج ملک کا میڈیا کنٹرول کر رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1530884258163736576
طارق متین کا کہنا تھا کہ امپورٹنٹ یہ نہیں کہ مریم نواز کی جانب سے سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود میڈیا مینیج کیسے کیا جا رہا ہے۔ یہ تو ان کا پرانا طریقہ امپورٹنٹ ہے کہ "بااعتماد" کو پیغام کیا دیا کیوں دیا۔
https://twitter.com/x/status/1530879359191482369
فہیم اخترکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیکج سے شہباز شریف کے ڈمی وزیر اعظم ہونے کے تاثر کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1530900455584325634
عینی سحر نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز جس کا کوئی عہدہ نہیں کوئی قابلیت یا کارنامہ نہیں بلکہ عدالت سے سزا یافتہ ضمانت پر ہونے کے باوجود وہ پاکستانی میڈیا کو اور کٹھ پتلی امپورٹڈ حکومت کوکیسے اپنی انگلیوں پر نچاتی ہے وہ اس لیکڈ آڈیو نے اس مافیا کی اصلیت دکھا دی
https://twitter.com/x/status/1530895843473207298
سہیل اصغر نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کی یہ لیکڈ آڈیو ان تمام صحافیوں کے منہ پر تھپڑ ھے جو شریف اور زرداری خاندان کی غلامی کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھ کر ان کے جھوٹے بیانیہ کو پروموٹ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1530934413353263104
عمراعوان نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کی لیک آڈیو کے بعد آپ کو ملک ریاض اور زرداری والی حالیہ سٹوری کی سمجھ تو آ گئی ہو گی؟؟ میڈیا مینجمنٹ
https://twitter.com/x/status/1530880468643680261
رائے مختار کا کہنا تھا کہ مریم نواز میڈیا مینیج کر رہی ہے اس لئے میڈیا مہنگائی کی خبریں نہیں دے رہا تیل کی قیمتیں بڑھنے پر نہیں بول رہا عوام پہ بدترین تشدد پہ خاموش رہا ایسے میڈیا کی کیا کریڈیبلٹی ہے ؟؟
https://twitter.com/x/status/1530882264564846592
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-leakded11.jpg