
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مریم نواز متعدد سابق اراکین قومی اسمبلی کی ناقص کارکردگی پر برس پڑیں، مریم نواز نے ارکان کو دوران میٹنگ جھاڑ پلادی،رہنماؤں کو پارٹی کو منظم کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپے گئے،اور اگلے ہفتے کی تاریخ دے دی گئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی کو آگے رکھنے والے رہنما ہمارے سرکا تاج ہیں، ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دہرائیں گے۔
مریم نواز کی واپسی پر شاہد خاقان عباسی عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں، جبکہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔
چوہدری نثار نے 2018 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بچوں کے نیچے تو سیاست نہیں کرسکتا، ہر بندے کا اپنا وقار ہوتا ہے، اس میں تنقید کا کونسا پہلو ہے۔