مریم نواز کی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید، مزمل اسلم کا مناظرے کا چیلنج

15muzizivsvmarukajsj.png

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے بعد صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس وقت تاریخ کے بلند ترین خزانے پر بیٹھی ہے، ہمارے صوبے کی بہتری کارکردگی کو دیکھ کر مریم نوازشریف نے اپنی ساری تقریر خیبرپختونخوا کے خلاف کر دی۔

https://twitter.com/x/status/1838886456821010788
مزمل اسلم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے کسان اس وقت حکومت سے اپنے معاشی قتل کا حساب مانگ رہے ہیں، پنجاب حکومت بتائے کہ اس نے اب تک کتنے سولر لگائے ہیں؟ کسانوں میں اب تک کتنے ٹریکٹر بانٹے ہیں؟ پنجاب نے اپنے کسانوں سے گندم تک نہیں خریدی اور خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مریم نوازشریف کی طرف سے کسان کارڈ کے اجراء کو کسانوں نے مسترد کر دیا، پنجاب میں موجودہ حالات دیکھے جائیں تو پیداوار میں 58 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ کارخانے دھڑادھڑ بند ہو رہے ہیں۔ راولپنڈی کے سرکاری سکول اس وقت برائے فروخت ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت تاریخ کے بلند ترین خزانے پر بیٹھی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1838974976147517692
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قرض اتارنے کا فنڈ بنا کر ایک ساتھ 5 فیصد قرض کی رقم رکھے گی، صحت کارڈ پروگرام کے لیے پہلے 6 مہینوں میں 15 ارب روپے خرچ کیے گئے جس سے 4لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچا۔ مریم نوازشریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام رکھ لیتے ہیں آپ آئیں مقابلہ کریں کہ کس صوبے میں کتنا کام ہوا ہے۔
 

Back
Top