مریم نواز کی جعلی تصاویر کا معاملہ، عمران ریاض و شہباز گل کیخلاف مقدمہ درج

IMRAN-RIAZ.jpg

مریم نواز اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے کے مقدمے میں سینئر صحافی عمران ریاض خان اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کردیا گیا ہے، کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے معروف صحافی عمران ریاض خان اور پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل سمیت پانچ ملزمان پر مریم نواز شریف اور یو اے ای کے صدر کی جعلی اے آئی تصاویر شیئر کرنے کے معاملے میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے یہ مقدمات لاہور میں درج کیے، جس میں مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی جعلی تصاویر کا استعمال غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے مقدما نمبر 13/25 پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا ہے۔

اس کارروائی میں ملتان اور فیصل آباد میں بھی تین مزید ملزمان، عامر عباس، اعجاز اور ندیم جاوید کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے عامر عباس اور اعجاز کو گرفتار بھی کر لیا ہے، جب کہ ایک ملزم کی گرفتاری کی کارروائی ابھی جاری ہے۔

ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس سے عوامی سطح پر غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ اس کارروائی کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی جعلی معلومات کے خلاف سختی سے نمٹنا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
ان دونوں بے شرموں کو اب متحدہ امارت سے ٹرانزٹ بھی نہیں کرنا چاہیے --- مریم کی توہین سے زیادہ محمد بن زید کی توہین میں رگڑے جایں گے بیچارے
عمران ریاض کو افریقہ کی کوئی ڈائریکٹ فلائٹ پکڑنی چاہیے -- دبئی سے ہو کر جانےمیں اب خطرہ ہے
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
ان دونوں بے شرموں کو اب متحدہ امارت سے ٹرانزٹ بھی نہیں کرنا چاہیے --- مریم کی توہین سے زیادہ محمد بن زید کی توہین میں رگڑے جایں گے بیچارے
عمران ریاض کو افریقہ کی کوئی ڈائریکٹ فلائٹ پکڑنی چاہیے -- دبئی سے ہو کر جانےمیں اب خطرہ ہے
 

Back
Top