
شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کے لیے یہ مقام عبرت ہے،مریم نوازشریف کے چہرے پر کتنا تکبر ہے: سوشل میڈیا صارف
چیف آرگنائزر وسینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی طرف سے حنا پرویز بٹ کو نظرانداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز۔ سینئر صحافی علینا شگری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر لیگی قائدین لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے باہر آرہے ہیں۔ مریم نوازشریف نے قریب کھڑی حنا پرویز کو نظرانداز کرتے ہوئے پاس سے گزر گئیں۔
علینہ شگری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: جس طرح سے حنا پرویز بٹ نے اس تمام عرصے میں اپنی پارٹی کو سپورٹ کیا ہے، کم از کم وہ تو تعریف اور احترام کی مستحق ہیں!
https://twitter.com/x/status/1725381217611395337
علینہ شگری کی طرف سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد حنا پرویز بٹ نے انہیں اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے بلاک کر دیا جس پر علینہ شگری نے لکھا کہ: لفٹ مریم نواز شریف نے نہیں کروائی، سیلفی نواز شریف نے نہیں لی، بلاک مجھے کیوں کیا گیا؟
https://twitter.com/x/status/1725546071554961823
ایک سوشل میڈیا صارف یسریٰ نے مریم نواز، مریم اورنگزیب اور حنا پرویز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: افسوس، اتنی بستی! جب حنا پرویز بٹ جو مریم ون اور ٹو کی آئو بھگت کرتے نہیں تھکتی، اس کی یہ حیثیت ہے پارٹی میں تو ن لیگ کے ووٹر کی کیا اوقات!
https://twitter.com/x/status/1725492459650662783
عدیل اظہر نے علینہ شگری کی ویڈیو کے ردعمل میں لکھا کہ: شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کے لیے یہ مقام عبرت ہے، لیکن میرے خیال میں مریم نوازشریف کے ساتھ سیلفی لینے کے خواہش مند کے ساتھ زیادہ برا ہوا ہے۔ مریم نوازشریف کے چہرے پر کتنا تکبر ہے!
https://twitter.com/x/status/1725383360774615239
عمیر جٹالہ نے لکھا کہ: مسلم لیگ میں اقربا پروری کرنے والوں نے پارٹی کیلئے محنت کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف سے روک دیا ہے۔ میں حنا پرویز بٹ کے نہیں بلکہ پارٹی کے دوسری سینئر رہنمائوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بات کر رہا ہوں جنہوں نے نوازشریف کو نوازشریف بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1725524746023100514
ڈاکٹر شازیہ نے لکھا کہ: حنا پرویز بٹ نے ایک کرپٹ پارٹی کی حمایت کی جو لوگوں کو بلیک میل کرتی ہے، ایک ایسی پارٹی کو جو پاکستان کے غریب عوام کی مدد کرنے کے بجائے اپنی آف شور کمپنیوں اور برانڈڈ چیزیں خریدنے کے لیے میں پیسے جمع کرتی ہے!
https://twitter.com/x/status/1725455319696867437
عمیر خان نے لکھا کہ: حنا پرویز بٹ کو ایسے نظرانداز کیا گیا جیسے کہ وہ وہاں موجود ہی نہیں تھی، حنا پرویز کے ساتھ بہت برا ہوا، ہم آپ کے ساتھ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں!
https://twitter.com/x/status/1725391799857135728
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14hinananbauttazarandaz.png