
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے بتا دیا کہ ان کی تقاریر کون لکھتا ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی تقریریں خود لکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں تقریر کی جس کے بعد ان کی تقریر کے منٹس سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے رہے۔ مریم نواز نے فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا یہ حال ہے گھروں میں بیٹھی خواتین ، بزرگ ، مرد ، بچے سب عمران خان کو جھولیاں اٹھا کے بددعائیں دے رہے ہیں، بجلی کا بل دیں تو پیٹرول ڈلوانے کے لیے پیسے نہیں، اگر پیٹرول ڈلوائیں تو دوائی کے لیے پیسے نہیں، اگر روٹی کھائیں تو گیس کا بل ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
ان کی تقریر کے بعد عماد حسین نامی صارف نے ٹوئٹر پر مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں ایک کاغذ اور قلم ہے جس میں وہ کچھ لکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ صارف نے اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز سے پوچھا کہ "میم آپ اپنی تقریر خود لکھتی ہیں؟"
https://twitter.com/x/status/1449452656607567875
اس صارف نے مزید استفسار کرتے ہوئے کہا کہ "اگر خود لکھتی ہیں تو خدا کی قسم کمال لکھتی ہیں ، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین"۔
اس صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ "وہ اپنی تقریر کا ایک ایک لفظ خود لکھتی ہیں"۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2maryamnsriter.jpg