
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خواہش پر ان کی بلٹ پروف گاڑی میں تبدیلی کیلئے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ طلب کرلی گئی ہے۔
صحافی انور سمراء نے خبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ذاتی استعمال کی سرکاری بلٹ پروف گاڑی کے ٹائرز تبدل کرنے،نئی پوشش ومیٹ خریدنے کے لئے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔ وزیراعلی کی خواہش پر پوشش اور میٹ میچنگ ڈالے جائیں گے۔
انورسمرا نے خبر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ پنجاب۔ کرلو بچت تے عوام دی خدمت۔
https://twitter.com/x/status/1767886707746083053
اس پر عظمیٰ بخاری خاموش نہ رہ پائیں اور کہا کہ سرکاری گاڑی کی مرمت معمول کا کام ہے، اسے وزیر اعلی سے منسوب کرنا شرمناک حرکت ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم آفس معمول کے مطابق گاڑیوں کی مرمت اور پارٹس تبدیل کراتاہے،مرسیڈیز کار کا ٹائر 10ہزار کلومیٹر کے بعد تبدیل ہوتاہے۔جبکہ مذکورہ گاڑی کے ٹائر 29 ہزار کلومیٹر چل چکے ہیں،مرسیڈیز کار کا ایک ٹائر کریک ہونے کی وجہ سے فوری تبدیلی کی ضرورت پیش آئی۔
https://twitter.com/x/status/1767920699430011076
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گاڑی کی مرمت وغیرہ کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا ،محض سنسنی پیدا کرنے کے لئے خبر بنانا قابل مذمت امر ہے
اس پر نعیم پنجوتھہ نے سوال اٹھایا کہ یہ کون سے ٹائر ہیں جو پونے 3 کروڑ کے آتے ہیں ؟ اور عوام کے ٹیکس کےپیسہ گاڑی کی ڈیکوریشن پر کروڑوں میں لگایا جا رہا ہے ،لیگل پراسسز کی بات کی بات ہمیں نہ سمجھائیں،جو اپنا حکقہ ہار گئی اور جیلی طور پر جیت کر قانون و آئین کی دھجیاں اڑائی گئی وہ لیگل بات نہ کریں ہم سے.
https://twitter.com/x/status/1767957947240382941
عدیل راجہ نے ردعمل دیا کہ دس ہزار کے بعد؟ یہ تو بہت کم ہے۔۔ آلٹو کا ٹائر ذیادہ چلتا ہے
https://twitter.com/x/status/1767932462720499796
عبیدبھٹی نے تبصرہ کیا کہ وزیر اعلی کی مرسڈیز کونسے وان میں چلتی ہے جو 10 ہزار کلومیٹر بعد ٹائر بدلنے ہوتے ہیں؟ رف استعمال کی گئی مرسڈیز کے ٹائر بھی 50 ہزار میل یعنی 80 ہزار کلومیٹر کے بعد بدلے جاتے ہیں، وزیراعلی کی مرسڈیز ایسی جگہ جاتی ہی نہیں جہاں ٹائر کریک ہوسکے۔ پونے 3 کروڑ کے ٹائر اور پوشش؟ توبہ
https://twitter.com/x/status/1767996188773490924
عمران نے ردعمل دیا مرسڈیز کا ٹائر 10 ہزار کلومیٹر پر تبدیل ھوتا ھے یہ بات مرسڈیز والوں کو بھی اس ٹویٹ سے پتا لگی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1767947091530199089
ذیشان سید نے کہا کہ اس محترمہ کی ڈیوٹی بڑی مشکل ہے مگر کیا کریں نوکری تو کرنی پڑے گی ناں، بے شک ٹھیک ہو یا غلط، سچ ہو یا جھوٹ ،، اس بیچاری پر کیوں غصہ،، یہ کرسی یا نوکری ایسی تو نہیں ملتی
https://twitter.com/x/status/1768134051766874292
ساجراکرام نے کہا کہ آجکل چائنہ کے ٹائر والے چالیس ہزار کی گارنٹی دے رہے ہوتے ہیں ۔ ایہہ کیہڑی بیمار مرسیڈیز اے جو صرف دس ہزار ای چل رہی ہے ۔ تے ٹائر وی دو کروڑ آلے
https://twitter.com/x/status/1767956697975304247
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/uzai1hh231.jpg