
مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عہدے سنبھالنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی منصوبوں کو دوبارہ سے اپنے نام سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں پنجاب کیلئے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا جن میں ایئرریسکیو سروس، بلدیہ ایپ سمیت ایسے منصوبے شامل ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے شروع کیا تھا۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ صحت کارڈ کا منصوبہ سب سے پہلے نواز شریف نے شروع کیا تھا۔
ان دعوؤں اور وعدوں پر سوشل میڈیا صارفین نےمریم نواز شریف کو آئینہ دکھاتے ہوئے منصوبوں کی حقیقت بتائی اور یہ بھی بتایا کہ یہ سارے منصوبے کس نے شروع کیے تھے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دوبارہ سے ایجاد کرنے والے باجی قرار دیا۔
محمد عمیر نامی صحافی نے مریم نواز کے اعلان کردہ منصوبوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ریسکیو سروس کا اعلان پی ٹی آئی حکومت نے کیا اور 2021 میں اس کی ورکنگ بھی مکمل ہوئی، یہ منصوبہ پی ٹی آئی کی جانب سے 2021-22 کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1760313225269088345
انہوں نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں میاں محمودالرشید نے اپنی وزارت میں بلدیہ ایپ تیار کروائی تھی جس میں میرج اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سہولیات میسر تھی۔
احمد وڑائچ نے لکھا کہ صحت کارڈ سے متعلق مریم نواز کا دعویٰ غلط ہے، جنوری 2015 میں پی ٹی آئی نے کے پی کے میں صحت کارڈ کا منصوبہ شروع کیا،دسمبر 2015 میں نواز شریف نے وفاق میں اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا، پی ٹی آئی نے 2018 میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہر کسی کو صحت کارڈ کی سہولت دی جبکہ ن لیگ نے اس منصوبے کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد صحت کارڈ بند کردیا گیا اور اس حوالے سے مریم نواز کی ایک آڈیو بھی لیک ہوئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1760328265657401670
زبیر علی خان نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ ن لیگ کا تھا تو مریم پھر انکل شہباز سے کیوں کہتی تھیں کہ عمران خان کے واحد منصوبے صحت کارڈ کو ختم کریں۔
https://twitter.com/x/status/1760344818700415163
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13mmaryammamanssoosnsyys.png