
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز مری میں ایک اسکول کا دورہ کیا گیا جس کے بعد آج اسکول کی طالبات میں میکڈونلڈ کے برگرز اور کولڈ ڈرنکس کی تقسیم کی گئی، ن لیگ کی جانب سے اس پورے عمل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں اور تھوڑی ہی دیر بعد یہ مواد ڈیلیٹ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آفیشل اکاؤنٹ سے کچھ ویڈیوز شیئر کی گئیں اور کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج اس اسکول کے اساتذہ اور طالب علموں کو لنچ بھیجا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1780169443831644619
شیئر کردہ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول ٹیچرز اور بچوں کو دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے بائیکاٹ کیے جانے والے میکڈونلڈ کے برگرز اور ڈرنکس سرو کیے جارہے ہیں۔
ن لیگ نے ان ویڈیوز اور تصاویر کو شیئر کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد یہ سارا مواد ہٹادیا ، تاہم صارفین نے پوسٹ کا سکرین شاٹ اور ویڈیوز اپنے پاس محفوظ کرلیے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1780166754716832161
شاہ زیب ورک نے کہا کہ جہاں ایک طرف دنیا اور مسلمان میکڈونلڈ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، وہیں ن لیگ اس برانڈ کو استعمال کرنے اور اس کو پروموٹ کرنے میں مصروف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1780193767057686947
ماریہ عطاء نامی صارف نے کہا کہ اس وقت جب پوری دنیا فلسطینیوں کے قتل عام میں معاونت کے جُرم میں میکڈونلڈ کا بائیکاٹ کر رہی ہے تو عین اس وقت نون لیگی حکومت نے میکڈونلڈ کے برگر خرید کر بچوں میں تقسیم کیے، یہ جماعت اچھا کام کرنا بھی چاہے تو اللہ ان کے ہاتھ سے اچھا کام ہونے نہیں دیتا۔
https://twitter.com/x/status/1780175912308236756
علی رضا نامی صارف نے کہا کہ حمیداللہ محب سے ملنے سے لے کر ارشد شریف کی شہادت والے دن کیک کاٹنے تک، فلسطینی جھنڈا نہ لہرانے سے لے کر میکڈونلڈ سے آرڈر کرنے تک، ن لیگ ہر وہ کام کرتی ہے جس سے پاکستانیوں کو تکلیف پہنچے۔
https://twitter.com/x/status/1780177560996897000
ایک صارف نے کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات ملاحظہ کریں، طلباء کو فری کتابوں کی سہولت بند کرکے ایک اسکول میں فری میکڈونلڈ اور کوکا کولا پلائی جارہی ہے، یہ تباہی رکنے والی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1780170544475742572
https://twitter.com/x/status/1780256862434205993
Last edited by a moderator: