مریم نواز نے اپنا متنازعہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی

maryam-deleted-tweet-21122.jpg


گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر بھارتی لابی کی جانب سے کیے گے سٹنٹ "جسٹس فار بلوچستان" کے بینر کی ویڈیو شیئر کردی ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نےایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو 2019 ورلڈ کپ کے دوران ہوا میں ایک بینر کے لہرائے جانے کی تھی جس پر "جسٹس فار بلوچستان" تحریر تھا۔

مریم نواز کو اپنے اس ٹویٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا ، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ریم نواز نے آج یہ ٹوئیٹ کرکے آفیشل اعلان کردیا کہ وہ پاکستان میں اسی بھارتی لابی کا حصہ ہیں جو پاکستان میں علیحدگی پسند تحاریک سپانسر کرتی ہیں۔ بعض نے کہا کہ مریم نواز بغض پاکستان میں پاگل ہوچکی ہیں، یہی وہ ملک ہے جس پر ان کےوالد نے دہائیوں حکومت کی ہے۔

شدید تنقید کے بعد ماضی کی طرح مریم نواز نے ایک بار پھر اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1454464700809351168
اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد مریم نواز نے لکھا کہ میں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا کیونکہ کچھ معلوم عناصر اس کی غلط تشریح کر رہے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنے پیارے پاکستان کے تمام پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے کھڑی ہوں اور کھڑٰ رہوں گا۔ بلوچستان میرے دل کے قریب ہے۔ کوئی بھی پروپیگنڈہ اسے بدل نہیں سکتا۔ بلوچستان کو انصاف دو

https://twitter.com/x/status/1454480851459362820
مریم نواز نے ٹویٹ کیوں دیلیٹ کیا؟ اسکی مختلف وجوہات پیش کی جارہی ہیں، بعض کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے شدید تنقید کے بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کیا، بعض نے کہا کہ مریم نواز کی ن لیگی سپورٹرز منتیں ترلے کررہے تھے کہ میم پلیز ٹویٹ ڈیلیٹ کردیں۔

بعض کا یہ کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مریم نواز سے ٹویٹ ڈیلیٹ کروایا
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
بعض کا یہ کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مریم نواز سے ٹویٹ ڈیلیٹ کروایا


مریم سے ، اسکا نہ باپ ، ڈیلیٹ کروا سکتا ہے نہ اسکا ،،،کھسم،،، تو شہباز شریف کیا چیز ہے ، ہو سکتا ہے ، یہ کام خلائی محلوق نے کروایا ہو​
?
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنے پیارے پاکستان کے تمام پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے کھڑی ہوں

یہ لوگ پسماندہ ہی اسلیے ہیں کہ تم لوگوں نے انکا پیسہ لوٹ کے ساری دنیا میں محلات کھڑے کیے ہیں۔