
پنجاب پر مسلط ناجائز حکومت نے نواز شریف کا نام لگا کر پراجیکٹ دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کی!: سوشل میڈیا صارف
مریم نوازشریف کی پنجاب حکومت کی پھرتیاں، پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع ہونے والے کسان کارڈ پراجیکٹ کو چرا کر نوازشریف کارڈ کے نام سےلانچ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواشریف کی زیرصدارت زرعی اصلاحات پر ہونے والے اجلاس میں طرف سے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں ڈیڑھ سو ارب کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
حکومت کسانوں کو بہترین بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات کی خریداری کے لیے 30 ہزار فی ایکڑ قرض فراہم کرے گی، نوازشریف کارڈ کے تحت کسانوں کو مختلف قسم کی سبسڈیز بھی دی جائینگی۔ پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ کسان کارڈ نوازشریف کارڈ کے نام سے دوبارہ لانچ کرنے پر مریم نوازشریف کی پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اظہر مشوانی نے خبر کے ردعمل میں لکھا: کچھ تو اپنا کر لو ڈاکو رانی!
https://twitter.com/x/status/1773634365731356908
اظہر مشوانی نے ایک اور پیغام میں عمران خان کے دوراقتدار میں جاری کیے گئے کسان کارڈ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا: عمران خان نے 2021ء میں ”کسان کارڈ“ لانچ کیا! اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور سپورٹ فنڈ ان کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست ملتے تھے، آج پنجاب پر مسلط کی گئی ناجائز حکومت نے اس پر نواز شریف کا نام لگا کر دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کی!
https://twitter.com/x/status/1773641408059945257
عدنان ظہیر خواجہ نے لکھا: فارم 47 کی ناجائز سیاسی پیدوار مریم نوازشریف کا ایک اور جعلی کارنامہ! عمران خان کے منصوبے ”کسان کارڈ“ کو بے شرمی سے نواز شریف کارڈ بنا دیا۔ عظمیٰ بخاری اپنی مالکن کو بولو نیازی کیCopy کرنے سے گیدڑ، لیڈر نہیں بنے گی!
https://twitter.com/x/status/1773656144495497488
ایک سوشل میڈیا صارف نے 2021ء میں کسان کارڈ لانچ کرتے وقت سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر شیئر کرتے ہوئے لکھا: پہلے کسان کو پیسا پہنچانا نہایت مشکل کام تھا، اب "کسان کارڈ" کے ذریعے کسان کو براہ راست کھاد، بیج، دوائی، بجلی پر سبسڈی ملے گی۔ کسان کارڈ کیلئے رجسٹرڈ کاشتکار (پنجاب) = 13 لاکھ 55 ہزار!
https://twitter.com/x/status/1773644315828330582
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12maryahkisannskjshdh.png