
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز رشتہ داروں کو نوکریاں دینے سے متعلق اپنے الزام کے ثبوت دیں ورنہ انہیں لیگل نوٹس بھیجا جائے گا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیان سے متعلق ایک خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز مجھے 24 گھنٹوں میں ان رشتہ داروں کا نام بتا دیں جن کو میں نے نوکریاں دیں۔
فواد چوہدری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نے 24 گھنٹے میں ثبوت نہ دیئے تو میں انہیں لیگل نوٹس بھیجوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1524667586549628928
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری پر رشتہ داروں کو نوکریوں پر بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رشتہ داروں کو بھاری تنخواہوں پر مختلف محکموں میں بھرتی کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-maryam111.jpg